مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب میں وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حماس کے خلاف جنگ میں مسلسل ناکامی کے بعد اسرائیل میں رائے عامہ وزیراعظم نتن ہاہو کے خلاف ہورہی ہے۔
گذشتہ روز ہونے والے مظاہرے میں صہیونیوں نے وزیراعظم نتن یاہو سے فوری طور پر مستعفی ہوکر عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔
صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ تل ابیب کی سڑکوں پر ہزاروں لوگ نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔
اخبار کے مطابق مظاہرین کا مرکزی مطالبہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے۔
مبصرین کے مطابق نتن یاہو عدالتی کاروائی اور سیاسی شکست سے بچنے کی خاطر غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر مصر ہیں۔ دوسری طرف عالمی عدالت میں بھی مقدمہ زیرسماعت ہے جس میں نتن یاہو کے خلاف فیصلہ اور ان کی گرفتاری کا حکم جاری ہونے کا عندیہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ